ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لالویادو کی بیٹی میسا حوالہ معاملے میں عدالت میں پیش ہوئی

لالویادو کی بیٹی میسا حوالہ معاملے میں عدالت میں پیش ہوئی

Tue, 08 May 2018 11:39:50    S.O. News Service

نئی دہلی7مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالوپرسادیادو کی بیٹی میسابھارتی اوران کے شوہرشلیس کمار 8000کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ ایکٹ کے معاملے میں پٹیالہ ہاؤس عدالت میں آج حاضر ہوئیں۔انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے دونوں کے خلاف کاروباری سریندر جین اور وریندر جین کی فرضی کمپنی کے ذریعے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاہواہے۔مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)کے خصوصی جج اروند کمار نے معاملے میں ایک اور ملزم سنتوش جھا کو پیش کرنے کا وارنٹ جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت چار جون طے کی ہے۔


Share: